خاتون گلی میں کھیلتے بچے کو اغوا کر کے لے گئی تھی، مزید کارروائی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ سے اغواء ہونے والا 2سالہ بچہ محمد عثمان بازیاب کروا کرخاتون ملزمہ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے معصوم بچے کے اغواء کا نوٹس لیا تھاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں بچے کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھیانچارج انویسٹی گیشن تھانہ شمالی چھاؤنی جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے بچہ بازیاب کروا لیا، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثارکے مطابق خاتون ملزمہ گلی میں کھیلتے بچے کو اغواء کر کے لے گئی تھی، خاتون ملزمہ کو سی سی ٹی کیمروں کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر کے بچہ بازیاب کروایا گیابچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمہ اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی معصوم بچوں کے اغواء کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔