ماں بیٹی و بہن بارشی پانی میں ڈوب کرجاں بحق

تینوں کی لاشیں گائوں سے آدھ کلو میٹر دور کھیتوں میں تیرتی ہوئی پائی گئیں 
21 سالہ عروج ، 3 سالہ بیٹی فاطمہ اور 14 سالہ حلیمہ کی لاشیں ورثا کے حوالے 
گجرات (خصوصی رپورٹ)ڈنگہ میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور کمسن بچی کھیتوں میں کھڑے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، ریسکیو عملہ کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے گاوٓں ڈھلیان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور بچی کی لاشیں گھر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر کھیتوں میں جمع تقریباً 7 فٹ گہرے بارش کے پانی میں تیرتی ہوئی پائی گئیں،لاشوں کی شناخت 21 سالہ عروج زوجہ ثمر، اس کی 3 سالہ بیٹی فاطمہ اور 14 سالہ بہن حلیمہ دختر شوکت کے نام سے ہوئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اور پولیس نے تینوں لاشیں پانی سے نکال کر تحصیل ہسپتال کھاریاں سے پوسٹمار ٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، لواحقین سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ افسوس کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس کی جانب سے تمام قانونی و تفتیشی امور میرٹ کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔
خواتین ڈوب گئیں