مون سون کے تیسرے اسپیل کے باعث شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔