لاہور میں مون سون کا 11واں سپیل، آج بھی 70 فیصد تک بارش کا امکان

لاہور میں مون سون کا 11واں سپیل، آج بھی 70 فیصد تک بارش کا امکان

لاہور: مون سون کے 11ویں سپیل کے تحت آج شہر میں بارش کا امکان برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج 70 فیصد تک بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود شہر میں حبس اور گرمی برقرار ہے، اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوائیں تقریباً 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو دوران بارش احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارش کے دوران محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔