مون سون کا چوتھا سپیل شہر میں داخل، آئندہ تین روز تک بارش کی پیشگوئی

مون سون کا چوتھا سپیل شہر میں داخل، آئندہ تین روز تک بارش کی پیشگوئی

شہر میں مون سون کا چوتھا سپیل داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں موسم میں مزید تبدیلی کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر میں 10 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق، شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔متوقع بارشوں اور ممکنہ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی بحالی اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کسانوں، ٹریفک نظام اور شہری روزمرہ زندگی پر اثرانداز ہو سکتی ہے، لہٰذا عوام کو بھی احتیاط برتنے اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔