لاہور میں مون سون کا آخری سپیل، 14 سے 17 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی

لاہور میں مون سون کا آخری سپیل، 14 سے 17 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی

لاہور میں مون سون کے نویں اور آخری اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک شہر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق متوقع بارشوں کے دوران لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد لاہور کے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں اس وقت موسم گرم ہے، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے جبکہ شہر میں ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔