باغوں کے شہر لاہور میں شدید حبس اور گھٹن کی کیفیت برقرار ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا امکان موجود ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے اور گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔