چنیوٹ‘ مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق

چنیوٹ(آئی این پی)دریائے چناب میں 50سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، نعش کو پانی سے نکال کر ورثاء کے سپرد کر دیا،تفصیلات کے مطابق 50سالہ اللہ یار اپنی بھینسوں کو دریا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے لیکر جا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا،اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ادھر رکشہ بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرایا، ایک شخص جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ساجد حسین اپنے چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر سواریاں چھوڑ کرواپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں کلری روڈ پر تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے سے آنے والی کار سے بچتے ہو ئے درخت سے جا ٹکرایا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔