کوٹ رادھاکشن، مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ)کوٹ رادھاکشن اور مصطفی آباد میں دو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ رائیونڈ روڈ ڈپٹی والا کیقریب تیزرفتار کارکی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں 55سالہ پروین بی بی موقع پردم توڑ گئی، جبکہ اسکا بیٹا صابر شدید زخمی ہوا۔مصطفی آبادمیں اقبال نگر کے علاقہ وڈانہ حویلیاں کا رہائشی عاشق حسین مین روڈ پر ریڑھی پر پھل فروخت کررہا تھا کہ قصور سے لاہورجانیوالا تیز رفتار اینٹوں کا ٹریکٹر ٹرالہ بے قابو ہو کر ریڑھی پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں عاشق حسین شدید زخمی ہوا اور بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں دم توڑگیا۔