مینگرووز سے سالانہ کروڑوں ڈالر آمدن ممکن ہے، جنید انوار چوہدری

 ماہی گیری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مچھلی، جھینگوں اور کیکڑوں کی افزائش گاہ ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ یہ درخت ساحلی علاقوں کے تحفظ کی قدرتی ڈھال ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔عالمی یومِ مینگرووز کے موقع پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ مینگرووز ماہی گیری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مچھلی، جھینگوں اور کیکڑوں کی افزائش گاہ ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ یہ عام درختوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ کاربن جذب کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مینگرووز کے رقبے کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے، اور ان کی بحالی سے پاکستان چوتھے نمبر پر آ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مینگرووز کی بحالی بلیو اکانومی کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے