اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فیری سروس کے آغاز کی تجویز زیر غورآئی ۔ دونوں ممالک نے بحری تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہارکیا۔ جنید انوارچوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست شپنگ لائن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ براہِ راست شپنگ لائن سے دوطرفہ تجارت کو نئی جہت ملے گی، خطے میں بحری روابط کے فروغ سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ تاریخی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔