نیوی کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کیے جا چکے ہیں جبکہ تین مزید جہاز جلد شامل ہوں گے
کراچی ( آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل سمندر سے جڑا ہے اور پائیدار بلیو گروتھ ملکی معیشت کی نئی سمت ہے۔انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر پاکستان کی تجارت اور موسمیاتی لچک کا محور بن رہا ہے، اور پائمیک 2025 ملک کے میری ٹائم وڑن کا عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کیے جا چکے ہیں جبکہ تین مزید جہاز جلد شامل ہوں گے