فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں، جنید انوار چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔یومِ دفاعِ پاکستان پر پیغام میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، 1965ء میں مسلح افواج نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کیا، شہداء کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں،قوم شہداء کو عقیدت و احترام سے یاد کرتی ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے بھرپور عزم سے ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان امن پسند ملک، پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔