آبگاہوں کے تحفظ اور ان کے ماحولیاتی فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا
اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ آبگاہیں اور مقامی روایتی علم ساحلی تحفظ اور ماحولیاتی توازن میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان عالمی معیارات کے مطابق آبگاہوں کے تحفظ اور ان کے ماحولیاتی فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا ۔