شوگراں، کاغان اور ناران میں شدید برفباری، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شوگراں، کاغان اور ناران میں شدید برفباری، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سیاحتی مقامات شوگراں، کاغان اور ناران میں رات سے شدید برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث وادی کاغان، وادی سرن اور کونش ویلی شدید متاثر ہو گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ کے مطابق وادی کاغان میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ شوگراں میں مزید ڈیڑھ فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ کاغان بازار میں 2 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر شوگراں میں برف کی تہہ 4 فٹ اور کاغان میں 3 فٹ سے زائد ہو چکی ہے۔شدید برفباری کے باعث وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) اور این ایچ اے کی مشینری شوگراں اور کاغان کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے، جبکہ شہریوں کو ان وادیوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب کاغان بازار میں شدید برفباری کے باعث ایک ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی، تاہم ہوٹل خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔