مانسہرہ: سیاحتی مقام ناران، بابوسر ٹاپ اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں رات گئے برفباری ہوئی، جس کے بعد ہر سو سفیدی چھا گئی۔
برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ برف سے ڈھکے پہاڑوں نے علاقے کے حسن کو مزید نکھار دیا۔انتظامیہ کے مطابق برفباری کے باوجود وادیٔ کاغان جانے والے تمام راستے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں اور آمدورفت جاری ہے۔