مانسہرہ اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار اور سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
سیاحتی مقامات وادی کاغان اور ناران میں برفباری جاری ہے، جس نے علاقے کو دلکش مناظر سے بھر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بالائی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔