امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈ نے تائیوان کی مشہور فلک بوس عمارت تائی پے 101 پر بغیر کسی رسی یا حفاظتی سامان کے اکیلے چڑھائی مکمل کر کے ایک شاندار کامیابی حاصل کی۔
ہونولڈ نے 508 میٹر بلند عمارت پر 91 منٹ میں پہنچ کر یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا، جسے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے براہِ راست نشر کیا۔ایلکس ہونولڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تائی پے 101 کو دیکھنے کا یہ ایک بہت خوبصورت اور منفرد طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے وہ بغیر اجازت کے عمارت پر چڑھنے کا سوچ رہے تھے، لیکن ٹیم اور عمارت کے احترام کے پیشِ نظر انہوں نے شہر کی حکومت سے اجازت حاصل کی اور پھر اپنا مشن مکمل کیا۔اس واقعے کے بارے میں نیٹ فلکس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جیمز اسمتھ نے کہا کہ کسی عمارت کے لیے کسی کوہ پیما پر بھروسہ کرنا اور اس طرح کے واقعے کی اجازت دینا نایاب ہے۔ انہوں نے تائی پے 101 کو تائیوان کا حقیقی آئیکن قرار دیا۔
یہ یاد دہانی بھی ضروری ہے کہ 2004 میں فرانسیسی کوہ پیما ایلین رابرٹ بھی رسیوں کے بغیر تائی پے 101 پر چڑھے تھے اور اس وقت انہیں ‘اسپائیڈرمین’ کا لقب دیا گیا تھا۔تائی پے 101 دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہونے کا اعزاز 2004 سے 2010 تک رکھتی تھی، جس کے بعد یہ مقام دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ نے حاصل کر لیا۔ اس کے باوجود یہ عمارت آج بھی سیاحوں اور عالمی شہرت رکھنے والے کوہ پیماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔