نئی دہلی میں ایک دن کی بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی میں ایک دن کی بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حالیہ شدید بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جمعہ سے ہفتہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک دہلی میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو دسمبر میں ایک دن کی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اس سے پہلے 1923 میں دہلی میں 75.7 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اس بارش کے باعث دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں شدید سردی بڑھ گئی ہے، اور درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔اس بارش کے اثرات دہلی کی فضائی کیفیت پر بھی پڑے، اور سموگ میں کمی آئی جس کے نتیجے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 179 پر "اعتدال پسند" قرار دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دسمبر میں دہلی میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو گزشتہ 27 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔