گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو بیٹیوں نے اپنے والد کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص شدید جھلس گیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق، مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کی ہوئی تھیں اور اس کے 10 بچے تھے، جن میں سے پہلی بیوی وفات پا چکی تھی، جبکہ مقتول اپنی دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔پولیس نے دونوں بیٹیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دونوں بہنوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں اور ان کے بیان کے مطابق، وہ اپنے والد کو سوئے ہوئے حالت میں رسیوں سے باندھ کر موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر آگ لگا دی۔
پولیس نے مقدمے میں مقتول کی دونوں بیٹیوں کے علاوہ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا ہے۔ یہ واقعہ گوجرانوالہ میں ایک ہولناک جرم کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے علاقے کے لوگوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔