ملک بھر میں ٹول ٹیکس آمدن میں 101 فیصد اضافہ

ملک بھر میں ٹول ٹیکس آمدن میں 101 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر کی موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز کی مد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 101 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ٹول ٹیکس کی مجموعی آمدن 64 ارب 42 کروڑ 38 لاکھ روپے تک جا پہنچی، جو پچھلے مالی سال 2023-24 میں حاصل ہونے والی 32 ارب روپے کی آمدن سے دگنی سے بھی زیادہ ہے۔

2023-24 میں ہائی ویز سے 17 ارب 75 کروڑ 88 لاکھ اور موٹرویز سے 14 ارب 30 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
2024-25 میں ہائی ویز سے 34 ارب 42 کروڑ روپے اور موٹرویز سے 29 ارب 99 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔
صوبائی آمدن میں اضافہ:

پنجاب: 84 فیصد اضافہ → 19 ارب 58 کروڑ روپے
سندھ: 117 فیصد اضافہ → 11 ارب 37 کروڑ روپے
خیبر پختونخوا: 92 فیصد اضافہ → 2 ارب 38 کروڑ روپے
بلوچستان: 81 فیصد اضافہ → 1 ارب روپے سے زائد
دستاویزات میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری ادارے، ایمبولینسز، پولیس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔