قصور: نظام پورہ میں گھرمیں گھس کر حملہ، شہری زخمی

قصور (خصوصی رپورٹ) نظام پورہ کے رہائشی منیر احمد نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا کہ جاوید عرف چڑی اور دیگر نامعلوم افراد اس کے گھر داخل ہوئے اور چھری سے حملہ کیا۔ مزاحمت کرنے پر جاوید عرف چڑی نے چھری سے اس کے ماتھے پر وار کیا جس سے ماتھا پھٹ گیا، جبکہ دوسرے وار سے بایاں کان زخمی ہوا۔ اس کے علاوہ عرفان نامی شخص نے دستی پسٹل سے منیر احمد کے منہ پر وار کیے۔