لاہور(کرائم رپورٹر)ہلوکی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا،خاتون لائبہ کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔