بورے والا ( خصوصی رپورٹ)تھانہ ساہوکا کی حدود میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش ، علاقہ مکینوں نے اوباش کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ، موضع مرادعلی میں محمد عمران کی بیوی گھر میں اپنے بچوں سمیت اکیلی موجود تھی کہ اسی علاقہ کا رہائشی مظفر ہانس دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گیا اور خا تون کے ساتھ زیاتی کی کوشش کر نے لگا جس پر خا تون نے شو ر واویلا کیا تو علاقہ مکینوں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس نے متاثرہ خا تون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ۔