گھرمیں گھس کرفائرنگ،بہنوئی زخمی، بہن کواغواکرلیا

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)پسندکی شادی کرنے کیرنج پرملزمو ں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہنوئی کو زخمی کرکے بہن کو اغوا کرلیا، نواحی گا ئوں 48/5-L کے رہائشی محمد الیاس کے بھانجے مظفرنے 3سال قبل علی محمد جٹ کی بیٹی صائمہ کے ساتھ عدالت میں شادی کی اور صائمہ کے بطن سے پیدا ہونے والا بچہ فوت ہوگیا ، اب وہ دوبارہ 5/6ماہ کی حاملہ تھی، گزشتہ روز تیمو ر ،عبد آ اور ہارون وغیرہ 5ملزموں نے مظفر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مظفر کو شدید زخمی کرکے صائمہ کو کار میں ڈال کر اغواء￿  کرلیااور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ زخمی مظفر کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے مقدمہ درج کرلیا۔