مصطفی آباد ( خصوصی رپورٹ ) نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہوکر 50سالہ شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ، محلہ وارڈ نمبر 2 کے رہائشی آ رکھا نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات میرا بھائی شبیر احمد دکان بند کر کے گھر آیا اور چار پائی پر بیٹھ گیا ، اْ سی دوران پیچھے آنے والے نامعلوم شخص نے گھر کا گیٹ کھول کر میرے بھائی پر فائرنگ کردی ،جسے شدید زخمی حالت میں آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔