شکرگڑھ سے فیصل آباد جانیوالی بس کو کوٹ حنیف کے قریب حادثہ پیش آیا
2 مسافر شدید زخمی ہونے پر تحصیل ہسپتال منتقل ،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا
مریدکے (خصوصی رپورٹ) مریدکے شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے خواتین، مردوں اور بچوں سمیت تقریباً 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح شکرگڑھ سے فیصل آباد جانے والی ایک بس مریدکے شیخوپورہ روڈ پر کوٹ حنیف کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو بس سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تقریباً 8 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد موقع پر ہی فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو مسافروں کو شدید زخمی ہونے کے باعث مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔