مریدکے:موڑ کاٹتے ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ، 6 افراد شدید زخمی

مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے لنک روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی لاپروائی اور تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ٹرالی الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں اس پر سوار 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاو?ں بھیانوالہ کی جانب جانے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے ٹرالی اچانک الٹی جس کے نتیجے میں اس پر سوار چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملے نے اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔