نارنگ آہدیاں روڈ پربس الٹ گئی، 15 مسافر زخمی

 زخمیوں کو دیہی مرکزصحت منتقل کردیاگیا،ڈرائیورفرار،مقدمہ درج
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نارنگ آہدیاں روڈ پربس الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے، ریسکیو1122 نارنگ کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی ،جبکہ شدید زخمیوں کو دیہی مرکزصحت نارنگ منتقل کردیا،زخمیوں میں بچوں سمیت نوجوان اور بزرگ افراد شامل ہیں، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،نارنگ منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس قبضہ میں لے کر غفلت ولاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔