شیخوپورہ‘ فیصل آباد روڈ پر مسافر بس کو حادثہ، 7مسافر زخمی

 تیز رفتار مسافر بس  سڑک کنارے کھمبے سے جا ٹکرائی،زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل
شیخوپورہ (آئی این پی )فیصل آباد روڈ پر واقع رسول ٹان کھاریانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بے قابو بس پہلے ریسکیو ایمبولینس سے ٹکرائی اور پھر سڑک کنارے لگے کھمبے سے جا ٹکرائی حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 7 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔