لاہور پریس کلب صحافی برادری کی ایک توانا اور مؤثر آواز ہے‘ ایازصادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
 ارشد انصاری کو صدر، افضال طالب کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہارکیا
اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی  ہے۔ انہوں نے ارشد انصاری کو صدر، سلمان قریشی کو سینئر نائب صدر، افضال طالب کو جنرل سیکرٹری، ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس کو نائب صدور، سالک نواز کو خازن اور عمران شیخ کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور پریس کلب صحافی برادری کی ایک توانا اور مؤثر آواز ہے جو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور آزادی صحافت کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خودمختار میڈیا جمہوری نظام کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کی کہ لاہور پریس کلب کی نو منتخب قیادت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور میڈیا کے درمیان مثبت اور قریبی رابطے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔سردار ایاز صادق نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور آزادی اظہارِ رائے کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے