لاہور(آئی این پی )سابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بلوچستان یکجہتی کمیٹی کے اسلام آباد پریس کلب کے باہر جاری دھرنے کے مظاہرین کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ آج ماہ رنگ بلوچ کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں لیکن قلات میں کراچی جانے والی بس پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کیلئے ایک لفظ نہیں بولا گیا اور نہ ہی مذمت کی گئی ۔ ایکس پر جاری پیغام میں انکا کہناتھا کہ کیا بی وائی سی اور ماہ رنگ بلوچ کے حامی صرف ان مظلوموں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں جن کا بیانیہ ریاست دشمن ہو؟ وہی ماہ رنگ جس کے شہر سے تیس منٹ کے فاصلے پر یہ دہشتگردی ہوئی، اس کی تنظیم نے ایک ٹویٹ تک نہ کی، کیونکہ قاتل شاید ان کے نظریاتی بھائی تھے۔