18سال سے کم عمر بچوں کی شادیاں کرائیں گے ‘چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کریں گے
قانون کو پائوں کے تلے روندیں گے جو قانون قرآن و سنت کے منافی ہو، اس کو تسلیم نہیں کرینگے
اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی کو مولانا فضل الرحمن صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کریں اور اس میں ان نوجوانوں کی شادیاں کریں جو بالغ ہو چکے ہو اور انکی عمریں 18 سال سے کم ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کو پاں کے تلے روندیں گے کیونکہ جو قانون قرآن و سنت کے منافی ہو، ہم اس کو تسلیم نہیں کریں گے، یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔اگر مجھے غصہ آیا تو میں نے فیصلہ کیا، اگرچہ میں دوسری شادی اور دوسرے نکاح کے موڈ میں نہیں ہوں، وہ ہی ایک کافی ہے لیکن اگر غصہ آیا، قانون توڑنا تو میں بھی 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا۔