حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا: حافظ حمداللہ

اب حکمران،اونے پونے،داموں خرید لینے کے لئے ٹوٹ پڑے ہیں‘ پی آئی اے نجکاری پر ردعمل
اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا‘اب حکمران،اونے پونے،داموں خرید لینے کیلئے ٹوٹ پڑے ہیں۔ پی آئی اے نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی آئی اے ان دنوں بستر مرگ پر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اب صرف اس کی موت کا سرکاری اعلان ہونا باقی ہے۔ پاکستان کا ایک منافع بخش ادارہ زوال کا شکار ہوچکاہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کا قومی پہچان ہے جس کو زمین بوس کرنے کوشش ہورہی ہے‘حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا ہے‘اب حکمران،اونے پونے،داموں خرید لینے کے لئے ٹوٹ پڑے ہیں۔