بے روزگاری اور بد امنی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا،چور ڈاکو قاتل دندناتے پھررہے ہیں
کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے بے روزگاری اور بد امنی نے عوام کو زہنی مریض بنا دیا،ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش نہیں حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے پورے ملک میں چور ڈاکو قاتل دندناتے پھررہے ہیں حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں حکومت نمود و نمائش کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام ضلع بہاولپور میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنماوں ممتاز خطیب مولانا مفتی عبدالواحد قریشی قاری سیف الرحمن راشدی سمیت دیگر ضلعی و صوبائی رہنماوں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔