غصہ آیا تو میں بھی 16 سالہ لڑکی سے دوسری شادی کروں گا:حمد اللہ

بل کے پیچھے طلاق یافتہ آنٹیاں ہیں ،قرآن و سنت کیخلاف قانون سازی ہورہی 
فضل الرحمن 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کریں : گفتگو
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مجھے اگر غصہ آیا تو میں بھی 16 سالہ لڑکی سے دوسری شادی کروں گا،بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی، گھورنا اور دھمکی دینے والا بل مذاق ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ بل اسلام کے منافی ہے، اسلامی تعلیمات میں گھورنے کا ذکر نہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بل کے پیچھے وہ آنٹیاں ہے جو طلاق یافتہ ہیں ،ایسے قوانین تو امریکہ میں بھی نہیں 18 سال سے کم عمر شادی والا بل مذاق ہے ،یہ قرآن و سنت اور آئین کے خلاف قانون سازی ہے ،پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے،قرآن و سنت اور آئین سے انحراف کرنے والوں والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔ان کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن سے گزارش ہے چاروں صوبوں میں اجتماعی شادی کا اعلان کریں ،صوبوں میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادیوں کا انعقاد کیا جائے۔