دوسری جماعتوں کا معیار میرا اور تیرا جج، جے یو آئی کوپسندنہیں: حافظ حمداللہ

مدت ملازمت میں توسیع کامطلب چھوٹے صاحب کی کرسی کی مضبوطی بڑے صاحب کی کرسی کی مضبوطی میں ہے
اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کامطلب چھوٹے صاحب کی کرسی کی مضبوطی بڑے صاحب کی کرسی کی مضبوطی میں ہے، حکومت 1973کے آئین کو مسخ کرنا چاہتی تھی، ہمارے ساتھ کیے وعدے سے انحراف کیا گیا۔ایک انٹرویو میں حافظ حمدللہ نے کہا کہ دوسری جماعتوں کا معیار میرا اور تیرا جج ہے، جے یو آئی کو معیار پسندیدہ جج نہیں، ہمارا اصولی موقف یہ تھا کہ فائز عیسٰی کے بعد جو چیف جسٹس آنے والا ہے اسے سنیارٹی کی بنیاد پر آنے دیا جائے اور 26ویں ترمیم کے تحت تقرری اگلے چیف جسٹس سے شروع کی جائے، پیپلز پارٹی نے  کمٹمنٹ کی کہ ایسا ہی ہوگا، لیکن پھر اس وعدے سے انحراف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ 1973 کے آئین کو مسخ کرنا چاہتے تھے، ہم نے بہت سی ایسی چیزیں روکیں جن کا مقصد آئین کو مسخ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اصول کی نہیں اقتدار کی جنگ ہے، ایک پارٹی کی کوشش ہے کہ میری کرسی مضبوط ہو، اس کی اتحادی دوسری پارٹی زیادہ وفاداریاں دکھا رہی ہے کہ اگلی باری اس کی ہو۔