پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں:اسحاق ڈار

 امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد  راستہ ہیں: ترکمانی وزیر خارجہ سے گفتگو
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے مابین پانچ سالہ  تعاون کے پروگرام پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد(آئی  این  پی ) نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے   زیرِ التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں،پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،  پاکستان ترکمانستان کے ساتھ مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  پاکستان ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس سے خطاب اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میریدوف کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن  کے اجلاس سے خطا ب میں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں‘دریں اثناء جہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے پروٹوکول اور دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ کے درمیان 2026 سے 2030 تک تعاون کے پروگرام پر دستخط کر دیئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان  کے مطابق  پاکستان کی وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور ترکمانستان کی وزارتِ ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے