لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامرا ن کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل لے لیے لاہور پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکزپہلی شفٹ بروز پیرماڈل ٹاؤن، منگل کوپنجاب سوسائٹی، بدھ سبزہ زار،جمعرات کو نیازی اڈا اور جمعہ کوان سائیڈ پنجاب یونیورسٹی میں فرائض انجام دے گی۔دوسری شفٹ بروز پیرماڈل ٹاؤن، منگل کوپاک عرب ہاؤسنگ سو سائٹی، بدھ کومرغزار کالونی،جمعرات کوچوک یتیم خانہ، جمعہ مون مارکیٹ گلشن راوی میں موجود ہو گی۔فیصل کامران نے کہا کہ موبائل پولیس وین کا سٹاف شہریوں کی دہلیز پر جا کر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس موبائل وین دو شفٹوں میں مسلسل 24گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے اور مطلوبہ سہولت کے حصول کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔