ساہیوال (خصوصی رپورٹ)آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی سربراہی میں پولیس چوکی گیمبر، ضلع ساہیوال میں جدید پولیس خدمت مرکز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں آرپی او محمد ایاز سلیم کے ہمراہ ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے بھی شرکت کی۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو فوری ، شفاف اور باوقار سہولیات دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔