پولیس خدمت مرکز لبرٹی کی بجلی بند، شہری پریشان

شہری طویل انتظار کے بعد گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہو گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں بجلی صبح سے بند ہے، جس کے باعث لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دور دراز سے آنے والے شہری طویل انتظار کے بعد گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس خدمت مرکز کا جنریٹر ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہے، جس کے باعث سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے تاکہ لائسنس کا اجرا دوبارہ شروع کیا جا سکے اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔