لاہور(کرائم رپورر)ایس پی صدرکی نگرانی میں ایس ایچ او سندر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرلیاایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم امانت علی سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 160 گرام چرس برآمد کی گئی ملزم امانت علی لاہور کے مختلف علاقوں میں اور تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم امانت علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نیایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں