گجر پورہ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار ،آئس برآمد

ملزم سلیم آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر آئس سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ہے گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم وسیم کو خفیہ اطلاع پر چائنہ بازار گجر پورہ سے گرفتار کیا گیادوران تلاشی ملزم سے شاپر میں چھپائی ہوئی 520 گرام آئس برآمدکی گئی ملزم سلیم آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر آئس سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیاملزمان پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی سول لائن چوہدری اثر علی کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،