سندر پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ دکھانے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی خصوصی ہدایات پر صدر ڈویڑن پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور اس کی نمائش کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود بھاری اسلحہ لے کر گھوم رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ایم۔16 رائفل، دو رائفلیں، ایک کلاشنکوف، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کی شناخت حسن چیڈو کے نام سے ہوئی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا۔