پولیس کا چوکیدار پر تشدد،اہل علاقہ کا احتجاج

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تھانہ چکبیدی پولیس نے سکندر چوک میں جاری چوری کی وارداتیں روکنے میں ناکامی چھپانے کے لئے چوکیدار کو پکڑ کر چوکی میں بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ،اہل علاقہ نے پولیس گردی پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اورانصاف کا مطالبہ کیا۔پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے چوکیدار ذوالفقار نے بتایا تھانہ چکبیدی کی پولیس چوکی سکندرچوک نے انہیں بلاوجہ اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔