چوکیدار کا تیز دھار آلے سے قتل

چوروں نے چوکیدار کوچارپائی سے باندھ کر مارا،دکانوں کے تالے توڑ کر سپئیر پارٹس چوری کر کے فرار ہ
 لاہور(کرائم رپورٹر) نولکھا میں واردات کے دوران نامعلوم چور مارکیٹ کے چوکیدار کو باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر کے دو دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے میں نقب زنی کی وردات کے دوران چورچوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر کے دو دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے سپئیر پارٹس چوری کر کے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی تھاشبہ ہے کہ چور واردات کے لیے آئے اور چوکیدار کو قتل کیا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے