وڈانہ روڈ کی ٹوٹ پھوٹ سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار

 مصطفی آباد/للیانی (خصوصی رپورٹ) وڈانہ روڈ، جو متعدد دیہات کی گزرگاہ ہے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مصطفی آباد کے نواحی گاوں وڈانہ سے کفن واڑہ تک جانے والا یہ راستہ عرصہ دراز سے خراب ہے۔ وڈانہ گاوں سے گزرنے والی مٹی اور اینٹوں کی ٹرالیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے سڑک مکمل ٹوٹ چکی ہے۔ ٹوٹ پھوٹ اور چلتی گاڑیوں سے اٹھنے والی مٹی کے باعث اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وڈانہ روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔