مصطفی آباد/للیانی(خصوصی رپورٹ) مصطفی آباد روہی نالہ بند ہونے سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے اورقریبی آبادیاں میں پانی داخل ہونے سے علاقہ سیلابی علاقہ کی شکل اختیار کر گیا ہے ، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر لاہور ، ڈپٹی کمشنر قصور اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے روہی نالہ کی صفائی کا مطالبہ کیاہے۔