قوانین کی خلاف ورزیاں اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر )خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف میراتھن کارروائیاں جاری ہیں،ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈوپنگ روڈ پر معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کرقوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانہ عائد اور ممنوعہ اشیا تلف کر دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ریستوران میں قوانین کی خلاف ورزیاں اور ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ عدم موجود پائے گئے،پراسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں، ٹوٹا فرش اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔اسی طرح ملازمین کی ذاتی صفائی صفر اور گندے زنگ آلود بورڈ پر کٹائی کی جارہی تھی۔انہوں نے کہاکہ خوراک میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں، شہری شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔