فوڈ اتھارٹی: 94 کلو کھلے اور ممنوعہ اجزا تلف،1لاکھ جرمانہ

 330 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط ،ساہیوال میں کنفیکشنری یونٹ کی چیکنگ 
ساہیوال( خصوصی رپورٹ) خوراک میں مضر صحت اجزاکی ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم ہے، فوڈ سیفٹی ٹیم نے پاکپتن روڈ بائی پاس پر سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کی چیکنگ کی، 94 کلو کھلے اور ممنوعہ اجزا تلف، فوڈ بزنس مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ، 330 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا گیا۔ فوڈ آئٹمز کی تیاری کیلئے کھلے رنگ اور ایکسپائرڈ جیلی کا استعمال کیا جارہا تھا۔ سٹوریج ایریا سے نان لیبل پیکنگ ریلز بھی برآمد کی گئیں۔ مکسنگ ایریا میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔